ایکس فائلز کی 13 سالوں بعد واپسی

بدھ 25 مارچ 2015 15:17

ایکس فائلز کی 13 سالوں بعد واپسی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) مشہور سائنس فکشن ٹی وی شو 'The X-Files' تیرہ سال بعد چھ نئی اقساط کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ہالی وڈ اداکار ڈیوڈ ڈچووی اور گیلین اینڈرسن 1993 سے 2002 کے درمیان نو سیزنز کی 200 سے زائد اقساط میں ایجنٹ فاکس ملڈر اور ڈانا سکلی کے کردار ادا کرتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

براڈ کاسٹر فاکس کا کہنا ہے کہ سولہ ایمی اور پانچ گولڈ گلوب انعام یافتہ سیریز کی پروڈکشن رواں گرمیوں میں شروع ہو گی۔

شو کے تخلیق کار اور ایگزیکٹیو پروڈویسر کرس کارٹر تیرہ سال بعد واپس آنے کو ”کمرشل بریک“ قرار دے رہے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس عرصہ میں دنیا مزید حیران کن ہو گئی ہے اور یہ چھ کہانیاں دکھانے کا بہترین وقت ہے۔سیریز میں فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ایجنٹ سکلی اور ملڈر مافوق الفطرت سمجھے جانے والے پراسرار کیسوں کی تحقیقات کرتے ہیں