کرائم تھرلر فلم ” ڈیٹیکیٹو بیوم کیش بخشی “ کے نئے کلپس ریلیز ، فلم 3 اپریل کو سینما گھر کی زینت بنے گی

بدھ 25 مارچ 2015 15:18

کرائم تھرلر فلم ” ڈیٹیکیٹو بیوم کیش بخشی “ کے نئے کلپس ریلیز ، فلم ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار سوشانت سنگھ راجپورت کرکٹر سے سراغ رسانی تک جا پہنچے ۔ بالی وڈ میں کائی پوچے ، شدھ دیسی رونما اور پی کے جیسی فلموں میں کامیاب اداکارہ کا مظاہرہ کرنے والے نئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کرائم تھرلر فلم ” ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی “ کے نئے کلپس ریلیز کر دیئے گئے ہیں ہدیتکار دیبا کربیز جی کی یہ فلم معروف مصنفت شروندہ کے افسانوی سراغ رسں کردار بیوم کیش بخشی سے ماخوذ ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت سمیت ، آنند تیواری ، دیویامینن اور سواستیکا مکھر جی اہم کردار ادا کر ہرے ہیں ۔

(جاری ہے)

یش راج فلمز کے بینر تگلے ادیتہ چوپڑا اور خود دیبا کر بینرجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نوجوان بنگالی پرائیویٹ ڈیٹیکٹو کے گرد گھوم رہی ہے ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی یش راج فلمز کے بینر تلے رواں سال 3 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ عنوان :