سانحہ یوحنا آباد‘ فوٹیجز اور تصاویر کی مدد سے دو افراد کو زندہ جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 80افراد گرفتار

بدھ 25 مارچ 2015 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) لاہور پولیس نے فوٹیجز اور تصاویر کی مدد سے سانحہ یو حنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 80افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے ،میٹرو بس کے روٹ اور فیروز روڈ پر سرکاری او رنجی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے مشتعل ہجوم کی بننے والی فوٹیجز اور تصاویر کی مدد سے تصدیق کے بعد ان واقعات میں ملوث 80افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق دو مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں کوشاں ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔