کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں‘ طارق جاوید

بدھ 25 مارچ 2015 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے چےئر مین طارق جاوید نے کہا ہے کہ کسان کو خوشحال بنائے بغیر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خوا ب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہذا کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں، کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے سے زراعت ترقی کرے گی جس ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہ گزیر ہے، غربت اور بے روز گاری ختم کرنے کیلئے حکومت کو زراعت کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لا کر نہ صرف زراعت کے شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے بلکہ غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ، زرعی سائنسدان زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید تحقیق استفادہ حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کم و بیش آٹھ کڑور افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تک جدید ٹیکنالوجی پہنچائی جائے تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔