کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وی آئی پی بی کلاس دینے کی مخالفت کردی
بدھ 25 مارچ 2015 17:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وی آئی پی بی کلاس دینے کی مخالفت کردی۔ایان علی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وکیل خرم لطیف کھوسہ کا موقف تھا کہ ماڈل کو بی کلاس دی جائے کیونکہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ایک کم آرام دہ طرزِ زندگی کی عادی نہیں ہیں کسٹم حکام نے راولپنڈی کے کسٹم جج چوہدری ممتاز کی عدالت میں ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرایا۔
تحریری جواب میں کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کو جیل میں بی کلاس دینے کی مخالفت کی گئی جس کے تحت انھیں بہت سی خصوصی سہولیات حاصل ہوسکیں گی۔ کسٹم حکام کا موقف ہے کہ چونکہ سپر ماڈل کو منی لانڈرنگ کیس کے تحت گرفتار کیا گیا لہذا وہ جیل میں بی کلاس کی حقدار نہیں ہیں تاہم ملک میں رائج وی آئی پی کلچر کے باعث ایان کو پہلے ہی خواتین بیرکس میں ایک علیحدہ کمرہ دیا گیا ‘ ان کے روزمرہ کے کام کاج کے لیے ایک مددگار خاتون بھی فراہم کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.