کسان دشمن حکمران انہیں اپنے جائز حقوق کیلئے بھی آواز نکالنے نہیں دے رہے‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 25 مارچ 2015 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے نہتے کسانوں پر بلاجواز لاٹھی چارج، تشدد اور مختلف مقدمات پر ان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان دشمن حکمران کریک ڈاؤن کے ذریعہ انہیں ا پنے جائز حقوق کیلئے آواز نکالنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کسان اتحاد کے تمام مطالبات کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کیلئے وہ تمام سہولتیں اور مراعات بحال کرے جو ہمارے دور میں انہیں فراہم کی گئی تھیں جن میں سستی بجلی، کھادیں، بیج اور قرضوں کے علاوہ وافر پانی اور ٹیکس کی چھوٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوڑھوں اور کمسن لڑکوں سمیت بدترین پولیس تشدد کا نشانہ بنائے گئے کسانوں کا واحد قصور یہ تھا کہ وہ اپنی فصلوں کی پوری قیمت اور بھاری ٹیکسوں کے خلاف آواز بلند کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں پریس کانفرنس بھی نہیں کرنے دی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.