پنجاب یونیورسٹی کا اعزاز، صدارتی سول ایوارڈز لینے والی شخصیات میں 6 پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ

بدھ 25 مارچ 2015 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کا اعزاز ، یوم پاکستان پر صدر مملکت کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ حاصل کرنے والی 36 شخصیات میں سے 6 نامور شخصیات پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے ستارہ امتیاز سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینیجمنٹ سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر نیاز احمد اخترشامل ہیں۔

جبکہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فزکس کے سے وابستہ محمد محمود الحسن اور کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر مظہر محمود کو صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ تاریخ کے شعبے میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے پروفیسر رفیع الدین ہاشمی اور تلاوت قرآن پاک میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر قاری میاں تھانوی بھی پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔

متعلقہ عنوان :