نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے پارٹی انتخابات کاپہلامرحلہ مکمل

پروفیسر لیاقت علی صدیقی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر ،سیدشہبازاحمد بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 25 مارچ 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے پارٹی انتخابات کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا۔الیکشن کے پہلے مرحلے میں پروفیسر لیاقت علی صدیقی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر جبکہ پیر سیدشہبازاحمدشاہ سیفی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ترجمان نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق پارٹی الیکشن گزشتہ روزنعیمین سیکرٹریٹ میں ہوئے ۔

انتخابات میں مرکزی ،صوبائی اورضلعی عہدیداران اورکارکنان بھرپورحصہ لیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ قاسم علوی جبکہ مفتی انتخاب احمدنوری،ڈاکٹرمفتی حسیب احمدقادری ،مفتی بلال فاروق نعیمی اورحافظ محمدسلیم نعیمی نے بطورممبرالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ادا کی۔نومنتخب صدرپروفیسر لیاقت علی اورمرکزی جنرل سیکرٹری سیدشہباز احمدسیفی الیکشن میں کامیائی حاصل کرنے کے بعداپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اس وقت مسلم قوم مختلف مسائل شکارہے اس لئے امت کے تابناک مستقبل کے لئے ہرمسلمان کواپنی ذمہ داری اداکرنا ہوگی۔کارکنان ”امن و محبت“کاپیغام دنیا میں عام کرنے کے لئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :