قرآن وسنت کی بالادستی قائم کئے بغیرقوم کامستقبل روشن نہیں ہوسکتا‘قاری محمدرفیق نقشبندی،

قرآن کریم کی تعلیمات اور حضورنبی کریم کی سیرت مبارکہ سے دوری امت کے زوال کی بنیادی وجہ ہے

بدھ 25 مارچ 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )قرآن وسنت کی بالادستی قائم کئے بغیرقوم کامستقبل روشن نہیں ہوسکتا۔قرآن کریم کی تعلیمات اور حضورنبی کریم کی سیرت مبارکہ سے دوری امت کے زوال کی بنیادی وجہ ہے۔اسلام کے فلسلفہ جہاد اوردہشتگردی کے درمیان فرق واضح کئے بغیرامن کاقیام ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام امن ومحبت ،اخوت وبھائی چارے، مساوات اوررواداری دین ہے ،ضرورت اس امرکی ہے کہ مسلمان اپنے قول و فعل سے خود کو دنیاکے سامنے امن کے سفیرثابت کریں۔

ان خیالات کااظہارممتاز قاری ِقرآن وصدنعیمیہ صوت القراء پاکستان قاری محمدرفیق نقشبندی طلبہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہ محبت رسول کے بغیر ایمان کا دعویٰ فضول ہے۔نبی کریم سے محبت ایمان کی اصل ہے۔حضور نبی اکرم سے عشق کرنیوالے ہی دنیا کے امام اورپیشواء بنے۔اگرہم د نیا اورآخرت میں کامیابی چاہتے ہیں توہمیں اسوئہ رسول اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہوگا۔