ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،18 افراد کے خلاف مقدمات درج،17 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 809مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر96 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,43,600 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

18افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر35افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے17افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :