Live Updates

کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتا ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ،

نواز شریف کیخلاف دھاندلی تو ثابت نہ ہوسکی ،عمران خان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہوگیا، عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آرہاہے خان صاحب پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کا جواب دیں، بیان

بدھ 25 مارچ 2015 19:08

کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتا ، وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتا نواز شریف کیخلاف دھاندلی تو ثابت نہ ہوسکی ،عمران خان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہوگیامیر پور میں عمران خان کے جلسے سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتاپرویزرشید نے کہاکہ عمران خان یاد رکھیں وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آرہاہے خان صاحب پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کا جواب دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمران کبھی الطاف حسین کو فرعون کہتے ہیں مطلب ہو توپیروں میں بیٹھ جاتے ہیں پرویز رشید نے کہاکہ عوام جس لیڈر سے نجات چاہتے ہیں وہ عمران خان ہیں دوسروں کو ”گو “کرانے والے خان صاحب خود ”گو“ ہوگئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات