وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،
پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے‘ چینی وزیر خارجہوانگ ژی، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی سمت درست ہے ،انسداد دہشتگردی کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں‘ ملاقات میں گفتگو ، اکنامک کوریڈورخطے میں مثبت تبدیلیوں کا پیامبر ثابت ہوگا،شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے‘ شہبازشریف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کیساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے،چینی صدر دورہ پاکستان میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعلیٰ کی چینی وزیرخارجہ سے گفتگو ، اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے چوتھے اجلاس اورتعمیراتی شعبے کے سرمایہ کاروں سے بات چیت، اقتصادی ترقی کایہ منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کیلئے سود مند ہے، پاکستان اورچین کو آئندہ عشرے کو عشرہ پاک چین دوستی قرار دینا چاہیے‘ احسن اقبال
بدھ 25 مارچ 2015 20:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سمت درست ہے اور پاکستان کے انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔چینی عوام اور حکومت پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں اورپاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے وزیرخارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں ہر دفعہ پہلے سے زیادہ محبت ملتی ہے۔
شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔ چین پاکستان کا ایسا مخلص اوربااعتماد دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔علاقائی و عالمی امور میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی موقف کی تائید کی ہے ۔چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تلاش کے کام میں چین کا تعاون اورکردارکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے دورمیں پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے سود مند معاشی تعلقات میں ڈھل رہے ہیں اورمختلف شعبوں میں تعاون کے نئے دریچے کھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے صدر کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیااوردوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کا چوتھا اجلاس بیجنگ میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شرکت کی اورجوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورخطے میں مثبت تبدیلیوں کا پیامبر ثابت ہوگا۔اکنامک کوریڈ ور کا اجراء چین کی لیڈر شپ کا پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار ہے۔شاہراہ معیشت کے منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہچین کے صدر اپنے دورہ پاکستان میں اربوں روپے کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کایہ منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کیلئے سود مند ہے۔ پاکستان اور چین کو آئندہ عشرے کو عشرہ پاک چین دوستی قرار دینا چاہیے۔چین کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقات: وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گیس کے ذریعے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں۔2017ء کے اختتام تک یہ کارخانے بجلی پیدا کر رہے ہوں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت ان منصوبوں کے لئے اپنے وسائل سے سرمایہ لگا رہی ہے۔وزیراعلی نے چینی کمپنیوں کو گیس سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں کی تنصیب و تعمیر کے کاموں میں شرکت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے ان منصوبوں کی تنصیب و تعمیر کے کام میں حصہ لینے کا خیر مقدم کریں گے اور چینی ماہرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لئے ٹرمینل اور گیس پائپ لائن کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے- ہمارا ہر قدم ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے اور اس ضمن میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.