پشاور: طالبان کمانڈرز ملا قاسم خراسانی اور ملا عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع

بدھ 25 مارچ 2015 21:20

پشاور: طالبان کمانڈرز ملا قاسم خراسانی اور ملا عمر خالد خراسانی کی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان کی تنظیم جماعت احرار کے امیر ملا قاسم خراسانی اور نائب امیر ملا عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دونوں کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ان کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے کمانڈر اسد آفریدی کو قائم مقام امیر مقرر کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کالعدم تنظیم کے امیر اور نائب امیر افغان آپریشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :