Live Updates

عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

بدھ 25 مارچ 2015 23:15

عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں چار بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دباؤ میں ہدف کے حصول کے حوالے سے بہترین کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اعصاب کی جنگ جیت لی اور اب وہ فائنل کے لیے میری فیورٹ ٹیم ہے۔عمران خان نے اپنے پیغام میں (کل ) جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ سڈنی کی پچبھارت کو فائندہ پہنچاسکتی ہے اور یہ اس کے لیے اپنے اسپنرز کی مدد سے آسٹریلیا کو ہرانے کا بہترین موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پہلے بیٹنگ کرکے250رنزبنائے تو آسٹریلیا پر اپنے اسپنرز کے ذریعے بھرپور دباوٴ ڈال سکتا ہے، توقع ہے کہ کل بھی ایک زبردست سیمی فائنل دیکھنے کو ملے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات