ایم کیو ایم کو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، الطاف حسین

بدھ 25 مارچ 2015 23:25

ایم کیو ایم کو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متحدہ کے خلاف مسلسل زہر اگلا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کروڑوں لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے جسے زبردستی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل عام کا ںوٹس لیا جائے۔ متحدہ کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو فراخدلانہ پیش کش کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور جمہوری انداز میں متحدہ کا مقابلہ کریں۔