سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 2 افراد کے سرقلم کردیئے گئے

بدھ 25 مارچ 2015 23:38

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 2 افراد کے سرقلم کردیئے گئے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) سعودی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی سمیت قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مقامی شہری کا سر قلم کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بن یامین علی احمد کا منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر جدہ میں سر قلم کیا گیا جب کہ دوسرے سزا پانے والے مقامی شہری ناصر بن موسی الحربی کا قتل کے جرم میں سر قلم کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری نے پیٹ میں منشیات رکھ کر پیوند کاری کرا رکھی تھی جسے شبہ پونے پر حراست میں لیا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے منشیات کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور کسی بھی صورت منشیات کی اسمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ رواں سال قتل اور منشیات کے 53 مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے مرتکب 87 افراد کے سر قلم کئے گئے تاہم رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 53 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :