وزیر مملکت پانی و بجلی نے فرائض سے غفلت پر لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں کو معطل کر دیا،واپڈا میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عابد شیر علی کا قصور میں کھلی کچہری سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 23:45

وزیر مملکت پانی و بجلی نے فرائض سے غفلت پر لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں ..

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فرائض میں غفلت و پرواہی اور کرپشن میں ملوث لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں کو معطل کر تے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ بدھ کو یہاں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن رہے تھے اور کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واپڈا میں نا اہل اور فرائض میں غفلت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ محکمہ سے کرپشن اور کرپٹ افراد کا خاتمہ کر کے محکمہ کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی واپڈا اہلکار کرپشن میں ملوث ہو گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران وہاں کی عوام کو درپیش مسائل سنے اور لوگوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ایک ایس ڈی او سمیت 70اہلکار معطل کر دیئے ، مذکورہ اہلکار فرائض میں غفلت و لاپرواہی اور کرپشن کی شکایات پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔