لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک ،2 زخمی حالت میں گرفتار ،افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا گروہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا‘ پولیس
بدھ 25 مارچ 2015 23:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے بلاک بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک جبکہ 2کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا یہ گروہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بلاک بی میں 4ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2ڈاکو اویس خان اور عبید اللہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو ؤں ارشاد اور دعا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افغان ڈکیت گینگ کے نام سے وارداتیں کرنے والا یہ گروہ اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور کار چوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور ان کی تحویل سے ٹریکر جام کرنے والی ڈیوائس ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ،اسلحہ مسروقہ نقدی، طلائی زیورات بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.