ورلڈ کپ 2015: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2015 08:10

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ سکور بورڈ پر ایک اچھا مجموعی تشکیل دیکر بھارتی بیٹنگ لائن اپ پر ہدف کے تعاقب کا دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے مطابق وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ، ان کے خیال میں دوسری اننگز کے دوران بھی پچ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ دنوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :