اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد‘ باپ نے بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کی ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف

جمعرات 26 مارچ 2015 11:05

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد‘ باپ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور میں گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق پولیس اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور پہنچی جہاں ایک گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے پمز ہسپتال منتقل کردیا۔ جس میں65سالہ اقبال احمد اور 18سالہ حلینہ اقبال کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔پولیس نے کہاہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، باپ نے بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :