انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:41

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش ٹیم ٹور کا آغاز 6 سے 7 اپریل تک دو روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

دورے میں شامل دوسرا پریکٹس میچ 8 سے 9 اپریل تک سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 سے 17 اپریل تک اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اپریل تک گرینیڈا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم مئی سے 5 مئی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :