نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:49

نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ‘ گلوکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ، جلد کامیابی کے لئے نئے آنے والے پہلے گلوکاری کی بنیادی تعلیم حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں جس کو سننے والے بہت پسند کر رہے ہیں ، گلوکاری کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آرہی ہیں جو یقناً گلوکاری کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ نئے گلوکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے آئیں تاکہ جلد کامیابی ان کا مقدر بن سکے ۔