قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہو گی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:52

قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے 14 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ پرسوں 28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی، سندھ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں آرمی، نیوی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزادجموں و کشمیر، لمس یونیورسٹی ، لاہور گرامر سکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔چیمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی۔