اب بات جڑواں سے آگے نکل گئی

جمعرات 26 مارچ 2015 12:02

اب بات جڑواں سے آگے نکل گئی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) 22 مارچ کو میلبورن میں ہم شکل افراد کا میلہ ہوا۔اس میلے میں دو دو جڑواں ہم شکل افراد نے ہی نہیں بلکہ تین تین، چار چار اور اس سے بھی زیادہ ہم شکل افراد نے بھی شرکت کی۔ اس میلے میں زمین کے جنوبی نصف کرے کے3000 جڑواں ہم شکل افراد اور اُن کے خاندانوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس میلے میں آسٹریلیا نے تعلق رکھنے والی 3 ہم شکل عمر رسیدہ بہنوں نے بھی شرکت کی۔ ایک ساتھ پیدا ہونے والی فلورنس ویلش، بیسٹی اور ڈورتھی کی عمر 75 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس میلے میں شرکت کرنے والوں کو مشہور جڑواں افراد سے ملنے، جڑواں افراد کے فن کا مظاہرہ دیکھنے اور شاپنگ کرنے کا موقع بھی ملا۔