ہنسوں کے ابتدائی قدم کے بعد پولیس کا انتہائی قدم

جمعرات 26 مارچ 2015 12:04

ہنسوں کے ابتدائی قدم کے بعد پولیس کا انتہائی قدم

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) یو ایس پارک سروس پارکوں میں موجود کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ہنسوں کو بھگانے کےلیے کتوں کا استعمال کرنے پر سوچ رہی ہے۔ مخصوص نسل کا یہ ہنس ایک دن میں 3 پاؤنڈ یا 1.4 کلوگرام بیٹ کرتا ہے۔ پارک سروس سیاحتی مقامات سے ان ہنسوں کو بھگانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہنس لنکن میموریل ریفلکٹنگ پول، واشنگٹن یادگار کے میدان اور ایف کینڈی ہاکی فیلڈ میں پائے جاتے ہیں۔ پارک سروس کا خیال ہے کہ کتوں کی وجہ سے یہ ہنس سیاحتی مقامات کو چھوڑ کر کوئی نئی جگہ تلاش کر لیں گے ۔ حکام نے اس حوالے سے عوام سے 22 اپریل تک تجاویز طلب کی ہیں۔ حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ساری کاروائی میں کسی ہنس کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :