برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعرات 26 مارچ 2015 12:21

برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ری ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) برازیل میں ہونے والیاولمپک گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ان کھیلوں کے آغاز میں500دن باقی رہ گئے ہیں، اس حوالے سے ریو ڈی جنیرو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اولمپک گیمز کے خصوصی ڈاک ٹکٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی، جس میں فضائی انداز میں اولمپک گیمز کے مختلف آئٹمز کی نمائش بھی کی گئی۔ اولمپک گیمز اگلے سال 5سے21 اگست تک منعقد ہونگے جس کی افتتاحی تقریب مارا کانا اسٹیڈیم میں ہوگی۔اولمپک گیمز میں مجموعی طور پر28 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔