پاک پتن، نامعلوم افراد نے کریانہ اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:47

پاک پتن، نامعلوم افراد نے کریانہ اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد جلا ..

پاک پتن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) پاک پتن تھانہ سٹی کے محلہ جھجھرانوالہ میں نامعلوم افراد نے کریانہ اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا۔پولیس کے مطابق مقتول ریاض گھر کے احاطہ میں سویا ہوا تھا جہاں اس کی جلی ہوئی لاش ملی۔

(جاری ہے)

مقتول بے اولاد تھا اور اس کی محلہ پیرکوٹ روڈ پر دکان تھی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے۔محلے داروں کا کہنا ہے کہ مقتول کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی تھی۔ ریاض نے پولیس میں درخواست دینے کے ساتھ پنچایت میں بعض افراد پر شبہ بھی ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :