دھرنا سیاست ختم کر کے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 26 مارچ 2015 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ دھرنا سیاست ختم کر کے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے، پارلیمان اسمبلیوں میں آ کر قوم کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا جوڈیشل کمشن کے قیام سے پی ٹی آئی کے ارکان کو سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں یہ ہی ملک کے مفاد میں ہے۔

امید ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمشن کے قیام کے بعد دھرنا سیاست ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن مسلم لیگ نے زراعت کے شعبے کو پس پشت ڈالا ہوا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو فوراً پورا کرے۔

متعلقہ عنوان :