گولی ،لاٹھی سرکار سے مسائل کا حل نہیں نکلتا،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے‘ میاں کامران سیف
جمعرات 26 مارچ 2015 13:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے لاہور میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر تشدد کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولی لاٹھی سرکار سے مسائل کا حل نہیں نکلتا، مسائل ہمیشہ گفت و شنید اور مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں ،کسان موجودہ حکومت کی کسان کش پالیسیوں سے نالاں ہیں کسان طبقہ محنت مزدوری کرکے راتوں کو جاگ کر پورے ملک کی عوام لیے خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے اور وہ صوبے بھر سے جمع ہوکر اپنی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانا چاہتے تھے لیکن ان کی بات سننے کی بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سے انسانیت کی توہین ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے وہاڑی میں کسانوں پر تشدد کیا گیا اور اب لاہور میں تشدد نے مارشل لاء دور کی یادیں تازہ کردیں ہیں۔(جاری ہے)
میاں کامران سیف نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں ڈیڑھ سال سے گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں کی طرف سے ادائیگی نہ ہونا زیادتی کی انتہا ہے۔جبکہ شوگر ملیں مہنگی چینی کی فروخت سے اربوں روپے کمارہی ہیں ۔کسانوں کا بجلی بلوں پر سبسڈی کا مطالبہ جائز ہے امریکہ برطانیہ ،کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی زرعی مقاصد کے لیے بجلی پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے کسانوں کو سبسڈی دینے کی بجائے ہمسائیہ ملک بھارت سے مہنگے داموں گندم منگوانا کر کسانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ بھی زیادتی ہے۔
جبکہ کسانوں کو ان کی اجناس کی سرکاری سطح پر متعین کردہ قیمتیں نہ ملنا کسانوں کے استحصال کے مترادف ہے جب فصل تیار ہوتی ہے تو کسانوں سے انتہائی کم قیمت پر خریدی جاتی ہے جب فصل کسانوں سے نکل کر آڑھتیوں یا دوسرے لوگوں تک پہنچتی ہے تو اس کی قیمت میں ہوہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے جو کسانوں سے زیادتی ہے اس کا سدباب کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.