لاہورہائی کورٹ نے لکھوی نظربندی کیس نمٹا دیا‘ سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 5روز میں فیصلے کا حکم

جمعرات 26 مارچ 2015 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا کر سیکرٹری داخلہ پنجاب کو پانچ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ذکی الرحمان لکھوی کو نظر بند رکھنا ہے یا آزاد کرنا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب پانچ دن میں فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اْن کے موکل کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد ڈی سی او اوکاڑہ نے غیر قانونی طور پردوبارہ ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا۔وکیل نے استدعا کی عدالت سیکرٹری داخلہ پنجاب کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں عمل کرنے کا حکم دے

متعلقہ عنوان :