پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک خاص مافیا کا قبضہ ہے،سلطان شاہ

جمعرات 26 مارچ 2015 14:48

پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک خاص مافیا کا قبضہ ہے،سلطان شاہ

حافظ آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئر مین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک خاص مافیا کا قبضہ ہے جب تک اس مافیا اور پرچی سسٹم کا خاتمہ نہیں ہوتا کرکٹ درست نہیں ہو گی،،ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص اور خراب کارکردگی کی ذمہ دار پی سی بی ہے قومی کرکٹ کی بحالی کے لئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سمیت دیگر تمام معاملات کو درست کرنا ہو گا،بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو 18کروڑ کے ملک سے صرف پندرہ ایسے کھلاڑی نہیں ملے کو ورلڈ کپ میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے۔

حافظ آباد میں گوجرانوالہ اور لاہور بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چےئر مین سید سلطان شاہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں اس وقت کوئی بھی ورلد کلاس بلے باز نہیں ،،صرف کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا،پاکستانی ٹیم قلندروں کی ٹیم کہا جانا چاہیے کیونکہ جب کبھی یہ جوش میں آتے ہیں تو پھر ہی یہ جیت سکتے ہیں ،،بیس ،تیس رنز بنانے والے بیٹسمین سٹار نہیں بن جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے صرف ساؤتھ افریقہ کو شکست دی جو رینکنگ میں آتی ہے،باقی ٹیمیوں سے جیتنا کوئی کارکردگی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ انٹر نیشنل ٹیموں کے لئے سازگار ماحول بنایا جائے اور انہیں یقین دلایا جائے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں کسی قسم کے کوئی سکیورٹی کنسرن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان میں ہی نہین دنیا کہ اور بھی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات ہو تے ہیں صرف سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کو مثال بنانا بھی اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں ایشےئن بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے پنجاب سپورٹس بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا،،جبکہ آئندہ سال 2016میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ اکتوبر میں بھارت کا دورہ کریگی۔