خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ خواتین تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 29سے31مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا

جمعرات 26 مارچ 2015 14:51

خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ خواتین تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 29سے31مارچ تک پشاور ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ خواتین تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 29سے31مارچ تک پشاور میں کھیلا جائیگا،جسکے لئے صوبائی تائیکونڈوایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس بورڈ رشیدہ غزنوی کریں گی جبکہ اختتامی تقریب میں کستان تائیوانڈوفیڈریشن کے صدر مرنل(ر)محمدوسیم احمد جنجوعہ خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔

خیبر پختونخواتائیکوانڈوکے صدر الیاس آفریدی کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں تین روزتک منعقدہ بین الاضلاعی ویمن تائیکوانڈو مقابلوں میں پشاور ،نوشہرہ،چارسدہ،بنوں،کوہاٹ،ہزارہ،ایبٹ آباد،سوات اور مردان سمیت مختلف اضلاع سے خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ اس ٹورنامنٹ کو صوبے کی پختون رویات کے مطابق منعقد کیاجائیگا،جس میں ریفریز ،ججز کے فرائض پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے کوالیفائڈخواتین ججز ،ریفریزانجام دیں گی۔

الیاس آفریدی نے کہاکہ رشیدہ غزنوی ڈائریکٹریس سپورٹس بورڈ اور صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدام سے خیبر پختونخواکے اندرخواتین کے مابین تائیکوانڈوکھیل کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل (ر)محمد وسیم احمد جنجوعہ خصوصی طور پر شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :