سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن و سابق عالمی چمپئن سکواش قمرزمان کافندزریلیز سے متعلق صوبائی حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ

جمعرات 26 مارچ 2015 14:51

سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن و سابق عالمی چمپئن سکواش ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے صوبائی حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹ فوری طورجاری کیا جائے ،کیونکہ فنڈز ریلیز نہ ہونے سے کھلاڑیوں کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کاکہناتھاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے حکام نے ایسوسی ایشنز کے اندر اختلافات کو جواز بناکرفنڈزسے متعلق صوبائی حکومت کو کشمکش میں ڈال دیاہے حالانکہ صوبے کے اندر ایسوسی ایشنز میں کوئی اختلافات نہیں ہے اگر ہے تو وہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی پیداکردہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر جوصوبائی ایسوسی ایشن صحیح ہے اور پاکستان فیڈریشن اور ورلڈ سپورٹس فیڈریشن سے الحاق شدہ ہے تو ان ایسوسی ایشنزکو فوری طور پر فندز ریلیز کیا جائے ۔تاکہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغازکیا جائے ۔کیونکہ ا س معاملے میں لیت ولعل سے کام لینے کے باعث صوبے میں سپورٹس تباہ ہوتاجارہاہے ۔