سعودی عرب میں شادی سے پہلے طبی معائنہ لازمی قرار دئے جانے پرہزاروں جوڑوں نے اپنی منگنیاں توڑ دیں
جمعرات 26 مارچ 2015 16:09
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) سعودی عرب میں شادی سے پہلے طبی معائنہ کروانے کے لازمی ہونے کے نتیجے میں ہزاروں جوڑوں نے اپنی منگنیاں توڑ دیں۔سعودی گیزٹ ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ برس تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار جوڑوں نے اپنے طبی معائنہ کروانے کے بعد ’جنیاتی عدم مطابقت‘ کی رپورٹ آنے کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سعودی عرب میں شادی سے پہلے سکل سیل انیمیا اور ایچ آئی وی جیسی بیماریوں کے ٹیسٹ کروانے کو جوڑوں کیلیے لازم قرار دیاگیا ہے۔وزارتِ صحت کے ڈاکٹر محمد السعیدی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد والدین کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور بچوں میں جنیاتی نقائص کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ڈاکٹر سعیدی کے مطابق 60 فیصد جوڑوں نے اپنے طبی معائنے کے نتائج آنے کے بعد اپنی منگنیاں توڑ دی ہیں جو ان کے بقول کامیابی کی نشانی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.