ورلڈ کپ سے باہر ہونیکی ذمہ دار انوشکا شرما ہیں : بھارتی میڈیا

جمعرات 26 مارچ 2015 16:50

ورلڈ کپ سے باہر ہونیکی ذمہ دار انوشکا شرما ہیں : بھارتی میڈیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء )بھارتی میڈیا نے ورلڈکپ 2015ء کے سیمی فائنل سے ٹیم کے باہر ہونے کا ملبہ اداکارہ انوشکا شرما پر ڈال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں شکست ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ اداکارہ انوشکا کی جانب کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلیو شرٹس کی اس شکست کی ذمہ انوشکا شرما ہیں کیوں کہ ان کے سڈنی میں ہونے کے باعث ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کھلاڑیوں کا دھیان کہیں اور ہو گیا تھا ، بھارتی میڈیا نے سوال کیا ہے کہ کیا ویرات کوہلی اپنی اس کاکردگی پر عوام سے معافی مانگیں گے ؟