23سال بعد کوئی ایشیائی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں ناکام

جمعرات 26 مارچ 2015 17:09

23سال بعد کوئی ایشیائی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں ناکام
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں 23سال کے بعد کوئی ایشیائی ٹیم فائنل تک پہنچے میں ناکام رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کا فائنل روایتی حریفوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا اور 1987ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ایشیائی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی، اس سے قبل 1987ء کا فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان ، 1996ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا ، 1999ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان ، 2003ء کے ورلڈ کپ میں بھارت ، 2007ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا اور 2011ء کے عالمی کپ میں بھارت اور سری لنکا فائنل میں پہنچے والی ایشیائی ٹیمیں تھیں ۔