وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو ستارہ امتیاز ملنے پر آسا کی مبارکباد

جمعرات 26 مارچ 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرحسن مبین عالم، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین و دیگر ممبران نے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹر مجاہد کامران کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یونیورسٹی میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا۔