سیمی فائنل میں شکست، بھارتی کپتان کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:41

سیمی فائنل میں شکست، بھارتی کپتان کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن بھارت کی شکست کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میگاایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 329 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی رہیں اور صرف کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہی جم کر کھیلنے میں کامیاب ہوئے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے ہنگاموں اور حملوں کے پیش نظر رانچی میں مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پتھراؤ کیا جا چکا ہے جبکہ یووراج سنگھ بھی بھارتی شائقین کے عتاب کا شکار رہ چکے ہیں۔