بظاہر غیر جماعتی الیکشن جمہوریت کی نفی ہے‘ملک میں سیاسی جماعت ہی نہیں ہوگی تو حکومت کیسے بنے گی‘عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن شیڈول معطل نہیں کر رہی‘ غیرجماعتی بنیاد پر الیکشن آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو عدالتی فیصلہ سے مشروط کر دیا،عدالت عالیہ کا 3 اپریل کو اٹارنی جنرل کو آئینی نکات پر بحث کا حکم ‘آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی
جمعرات 26 مارچ 2015 19:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو عدالتی فیصلہ سے مشروط قرار دیدیا‘عدالت نے 3 اپریل کو اٹارنی جنرل کو آئینی نکات پر بحث کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بظاہر غیر جماعتی الیکشن جمہوریت کی نفی ہے‘ملک میں سیاسی جماعت ہی نہیں ہوگی تو حکومت کیسے بنے گی‘عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن شیڈول معطل نہیں کر رہی۔
غیرجماعتی بنیاد پر الیکشن آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن دو رکنی بینچ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے میں واضح حکم جاری نہیں کیا۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ ملک میں سیاسی جماعت ہی نہیں ہوگی تو حکومت کیسے بنے گی۔ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن شیڈول معطل نہیں کر رہی۔ غیرجماعتی بنیاد پر الیکشن آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔ بظاہر غیر جماعتی الیکشن جمہوریت کی نفی ہے ، عدالت نے 3 اپریل کو اٹارنی جنرل پاکستان کو آئینی نکات پر بحث کرنے کا حکم دیدیا جبکہ آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.