عمران خان نے کروڑوں روپے رشوت لیکر بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا ، الطاف حسین کو کس منہ سے فرعون کہتے ہیں، احتساب بل نہ لایا تو ملک بھر میں احتجاج کروں گا،آزاد رکن قو می اسمبلی جمشید دستی کی ملتان میں سائیکل مارچ کے ہمراہ خانیوال روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 19:33
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) آزاد رکن قو می اسمبلی جمشید دستی کا سائیکل مارچ ملتان سے خانیوال روانہ ہو گیا ، جمشید دستی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو فر عون کہنے والے عمران خان نے کروڑوں رو پے لیکر بیر سٹر سلطان جیسے فرعون کو ٹکٹ دیا اور احتساب بل پارلیمنٹ میں پاس نہ ہوا تو گلی ،محلوں اور کو چوں میں عوام کے پاس لیکر جا ؤ ں گا ۔
وہ جمعرات کو یہاں ایک رات قیام کے بعد گھنٹہ گھر چوک سے خانیوال روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ جمشید دستی نے کہا کہ کر پشن دہشت گردی سے زیادہ خطر ناک ہے ،پنجاب پو لیس دہشت گرد اور حکمران دہشت گردوں کے سر پرست اور قاتل ہیں ۔لا ہور میں کسا نوں پر تشدد اور گرفتاریاں شر مناک ہیں ،حکمرا نوں نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
جمشید دستی نے کہا کہ جنو بی پنجاب کے حکمران تخت لا ہور کے پٹھو اور غلام ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کے لوگ حکو مت سے تنگ آچکے ہیں اور تحریک انصاف نے وہاں کے لو گوں کو یر غمال بنا یا ہوا ہے ۔
رکن قو می اسمبلی نے مزید کہا کہ کہ تحریک انصاف پر گدی نشینوں ،جاگیر داروں اور سر مایہ داروں کا قبضہ ہے جبکہ عمران خان اپنی کسی بھی بات پر قائم نہیں رہتے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو کروڑوں روپے دیکر میر پور سے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ، عمران خان کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کو فرعون کہنے سے پہلے اپنے اردگرد عناصر پر بھی نظر ڈال لیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد سائیکل پر پہنچ کر احتساب بل منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.