ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے رپورٹ بورڈ کو پیش کردی گئی

جمعرات 26 مارچ 2015 19:35

ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے رپورٹ بورڈ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کی جانب سے ورلڈکپ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کرکٹ بورڈ کو پیش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں وقار یونس کی جانب سے اظہر علی کو قومی ٹیم کے ون ڈے کا کپتان بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ چیف سلیکٹر کے لیے انضمام الحق، وسیم باری اور راشد لطیف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عمر اکمل کو کارگردگی بہتر کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھیجا جائے جبکہ اپنا رویہ بہتر کرنے کیلئے بھی انہیں اور احمد شہزاد کو سختی سے تلقین کی جائے۔وقار یونس کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :