سابق چیف جسٹس انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار

جمعرات 26 مارچ 2015 20:27

سابق چیف جسٹس انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے  سلسلے میں جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کررکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ بالکل صاف ہیں اور وہ تحریک انصاف اور حکومت کی جانب سے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے سامنے بلائے جانے پر پیش ہوکر اپنا دفاع ضرور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :