سانحہ یوحنا آباد،مشتعل ہجوم کی طرف سے جلائے جانے والے دونوں افراد کی پوسمارٹم اور فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی،دونوں کے اعضاء مرنے کے بعد جلائے گئے،حافظ نعیم کی دائیں ٹانگ اور دنوں ہاتھ جسم سے الگ تھے ،کاپیاں لواحقین کو فراہم کر دی گئیں

جمعرات 26 مارچ 2015 21:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) یوحناآبادمیں مشتعل ہجوم کی طرف سے جلائے جانے والے دونوں افراد کی پوسمارٹم اور فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی ،دونوں کے اعضاء مرنے کے بعد جلائے گئے۔

(جاری ہے)

رپو ٹ کے مطابق حافظ نعیم اور بابر نعمان کی ہلاکت تشددا ور جسم کی ہڈیا ں ٹوٹنے سے ہوئی ۔دونوں افراد کے اعضاء مرنے کے بعد جلائے گئے ۔رپوٹ میں مزید بتایا گیا کہ حافظ نعیم کی دائیں ٹانگ اور دنوں ہاتھ جسم سے الگ تھے ۔دنوں افراد کے ڈی این اے نمونے بھی ان کے والدین سے میچ کرگئے تھے ۔لواحقین کو پوسمارٹم اور فرانزک رپورٹ کی کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں ۔