پتھراؤ کرنا ہے تو انوشکا شرما کے گھر پر کرو، بھارتی اداکار کا شائقین کو مشورہ

جمعرات 26 مارچ 2015 22:15

پتھراؤ  کرنا ہے تو انوشکا شرما کے گھر پر  کرو، بھارتی اداکار کا شائقین ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)‬‎ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست پر بھارتی شائقین کی جانب سے انوشکا شرما کو سڈنی گراوَنڈ میں موجود ہونے پر شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تنقید کرنے والوں میں بھارتی اداکار کمال خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

(جاری ہے)

جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بھارتی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار انوشکا شرما کو قرار دیتے ہوئے بھارتی شائقین کو بھارتی اداکارہ کے گھر پر پتھراوَ کا مشورہ دے دیا۔ اپنے پیغام میں ان کی جانب سے دہلی کی عوام کو انوشکا شرما کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔