پاکستان نے آئی ایم ایف کو 51ملین ڈالر کی قسط کی ادائیگی ،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 16ارب13کروڑ19لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

جمعرات 26 مارچ 2015 22:22

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 51ملین ڈالر کی قسط کی ادائیگی ،ملکی زرمبادلہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو 51ملین ڈالر کی قسط کی ادائیگی کر دی گئی جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 16ارب13کروڑ19لاکھ ڈالر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب6کروڑ46لاکھ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب6کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔