انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ، چناؤ کیلئے ٹرائلز پرسوں سے شروع ہوں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:15

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ، چناؤ کیلئے ٹرائلز پرسوں سے شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 چیمپئن شپ کے سلسلے میں اسلام آباد کے چار زونز سکواڈز کے چناؤ کیلئے ٹرائلزپرسوں اتوارسے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 19 اپریل سے شروع ہو گی۔ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر اقبال کے مطابق پی سی بی تمام اضلاع اور زونز میں ٹرائلز کا انعقاد کر رہا ہے اور ہر ضلع اور زون میں اپنی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہوئی ہے، ٹرائلز کے موقع پر ڈاکٹرز اور فزیو بھی موجود ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :