خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ خواتین تائیکوانڈو ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا
جمعہ 27 مارچ 2015 11:19
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ خواتین تائیکوانڈو ٹورنامنٹ پرسوں اتوارسے شروع ہو گاجسکے لئے صوبائی تائیکونڈوایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس بورڈ رشیدہ غزنوی کریں گی جبکہ اختتامی تقریب میں کستان تائیوانڈوفیڈریشن کے صدر مرنل(ر)محمدوسیم احمد جنجوعہ خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔
خیبر پختونخواتائیکوانڈوکے صدر الیاس آفریدی کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں تین روزتک منعقدہ بین الاضلاعی ویمن تائیکوانڈو مقابلوں میں پشاور ،نوشہرہ،چارسدہ،بنوں،کوہاٹ،ہزارہ،ایبٹ آباد،سوات اور مردان سمیت مختلف اضلاع سے خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی ۔(جاری ہے)
انکاکہناتھاکہ اس ٹورنامنٹ کو صوبے کی پختون رویات کے مطابق منعقد کیاجائیگا،جس میں ریفریز ،ججز کے فرائض پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے کوالیفائڈخواتین ججز ،ریفریزانجام دیں گی۔
الیاس آفریدی نے کہاکہ رشیدہ غزنوی ڈائریکٹریس سپورٹس بورڈ اور صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدام سے خیبر پختونخواکے اندرخواتین کے مابین تائیکوانڈوکھیل کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل (ر)محمد وسیم احمد جنجوعہ خصوصی طور پر شرکت کرینگے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.