راولپنڈی انڈر 19- کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کل ہونگے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:44

راولپنڈی انڈر 19- کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی انڈر16- کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کل ہفتہ کوپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے،ٹرائلز میں یکم ستمبر 1996 ء کے بعد پیدا ہونے والے شرکت کر سکتے ہیں، سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) نوشاد علی،صبیح اظہر اور کامران ہونگے ، ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے میٹرک سرٹیفکیٹ، ب فارم، والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی اور راولپنڈی میں رہنے کے ثبوت کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :