قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے شروع ہوگی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:50

قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ یکم اپریل ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا ، ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :