ورلڈ کپ 2015ء : فائنل مقابلے کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2015 11:51

ورلڈ کپ 2015ء : فائنل مقابلے کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مارچ ۔2015ء ) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل مقابلے کے لیے فیلڈ امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ میں 29مارچ کو آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے مابین شیڈول فائنل میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو اور سری لنکا کے کمار دھر ماسینا فیلڈ امپارز ہوں گے جبکہ میرس ایرسمیس کو تھرڈ اور این گولڈ کو فورتھ امپائر نامزد کیا گیا ہے ۔ میگا ایونٹ کے آخری مقابلے کے میچ ریفری سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گے ۔ حیران کن طور پر مسلسل 3مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر نے والے پاکستان کے علیم ڈار کو اس فائنل کے لیے کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے ۔